‫ریاؤ کمپلیکس نے ملازمین کی رہائش کے لیے ایک نیا معیار قائم کر دیا ہے، جہاں ایشیا پیسیفک رے آن کے ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو جامع سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ضلع بدین سرکاری تقرریوں میں میرٹ نظرانداز کر نے کے خلاف نوجوانوں کا احتجاج

اوکاڑہ میں کھدائی کے دوران تودا گرنے سے ایک مزدور جان بحق ، دوسرے کی حالت تشویشناک

اے این پی باجوڑ کے رکن ڈاکٹر طارق کے بھائی عبدالرزاق قاتلانہ حملے میں جاں بحق

برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے لندن میں ریلی

پاکستان کا مستقبل سڑکوں اور ُپلوں سے نہیں، تعلیم یافتہ بچوں سے محفوظ ہوگا:پاسبان

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

الیکشن کسی کی خواہش پر نہیں بلکہ آئین کے مطابق ہونے چاہئیں:قمر زمان کائرہ

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وزیراعظم کے معاون خصوصی قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ملک میں عام انتخابات کسی ایک جماعت کی مرضی اور خواہش پر نہیں بلکہ آئین کے مطابق جمہوری اصول کے مطابق ہونے چاہئیں۔پی پی رہنما قمر زمان کائرہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کہ کسی بھی سیاسی جماعت کو آزادانہ اور شفاف انتخابات میں عوامی مینڈیٹ حاصل کرنے کے لیے حکومت بنانے اور ملکی مسائل کو حل کرنے کا پورا حق حاصل ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی عوام میں مضبوط جڑیں ہیں جو عام انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے سابق وزرائے اعظم ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو شہید کے مشن کو مکمل کرے گی، پیپلز پارٹی گالیوں کی سیاست پر نہیں عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، پیپلز پارٹی کسی سیاسی جماعت سے نہیں بلکہ غربت اور مہنگائی کے خلاف لڑ رہی ہے۔قمر زمان کائرہ نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے ہمیشہ غریبوں اور معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کے لیے کام کیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دھاندلی کا الزام ناقابل قبول ہے کیونکہ آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے) کے ضمنی انتخاب میں پارٹی کی کامیابی آزاد جموں و کشمیر کے عوام کی پارٹی کے لیے مکمل حمایت کی عکاسی کرتی ہے۔