‫ریاؤ کمپلیکس نے ملازمین کی رہائش کے لیے ایک نیا معیار قائم کر دیا ہے، جہاں ایشیا پیسیفک رے آن کے ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو جامع سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ضلع بدین سرکاری تقرریوں میں میرٹ نظرانداز کر نے کے خلاف نوجوانوں کا احتجاج

اوکاڑہ میں کھدائی کے دوران تودا گرنے سے ایک مزدور جان بحق ، دوسرے کی حالت تشویشناک

اے این پی باجوڑ کے رکن ڈاکٹر طارق کے بھائی عبدالرزاق قاتلانہ حملے میں جاں بحق

برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے لندن میں ریلی

پاکستان کا مستقبل سڑکوں اور ُپلوں سے نہیں، تعلیم یافتہ بچوں سے محفوظ ہوگا:پاسبان

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سراج الحق کی پریس کانفرنس جماعت اسلامی کی غیر جمہوری سوچ کو بے نقاب کر رہی ہے:فیصل کریم کنڈی

اسلام آ باد(پی پی آ ئی))وزیر مملکت اور ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ سراج الحق کی پریس کانفرنس جماعت اسلامی کی غیر جمہوری سوچ کو بے نقاب کر رہی ہے، سراج الحق کس اخلاقی بنیاد پر کراچی کی میئر شپ کا حق جتا رہی ہے،کراچی کے عوام نے جماعت اسلامی کے جھوٹے خوابوں کو مسترد کیا ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ سراج الحق صاحب مشرف ایل ایف او کو آئین سے نتھی کرنے میں جماعت اسلامی کا اہم کردار تھا،پی ٹی آئی فارورڈ گروپ نے عمران خان کو نہیں مانا حافظ نعیم کس کھیت کی مولی ہے،ایک آمر نے عبدالستار افغانی دوسرے آمر نے نعمت اللہ کو کراچی پر مسلط کیا تھا، کراچی کے عوام جمہوری آزادی حاصل کر چکے ہیں،مرتضیٰ وہاب کا میئر کراچی منتخب ہونا اس کی واضع دلیل ہے، ترجمان پیپلزپارٹی نے کہاکہ غنڈہ گردی، دھونس دھمکی سے ہم نہ پہلے ڈرے ہیں نہ اب ڈریں گے،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری انتخابات جیت کر وزیراعظم منتخب ہونگے۔خیال رہے کہ منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا ہے کہ طویل جدوجہد کے بعد کراچی میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد ہوا، کراچی کے عوام نے جماعت اسلامی پر اعتماد کیا، لوگوں نے سیاست سے بالاتر ہوکر ترازو پر ٹھپہ لگایا، کراچی کے عوام نے شہر کے حقوق کی خاطر ہم پر اعتماد کیا۔ 15 جون کو 30 ممبران غائب کیے گئے، پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت نے کراچی کے عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا، یہ الیکشن پیپلز پارٹی نے نہیں جیتا، یہ اغوا برائے تاوان کی طرح کارروائی کی گئی ہے، جمہوریت کو کراچی کی گلیوں میں دفنانے کی کوشش کی گئی۔