کرا چی(پی پی آ ئی) این ٹی ڈی سی نے 132 کے وی ٹرانسمیشن لائن کو ریکارڈ مدت میں بحال کر دیا۔تفصیلات کے مطابق 132 کے وی ٹرانسمیشن لائن ریکارڈ مدت میں بحال ہوگئی، حیدرآباد کے قریب جھمپیر ونڈ کلسٹر میں قائم 3 پاور پلانٹس کو دوبارہ نیشنل گرڈ سے منسلک کر دیا گیا۔ٹرانسمیشن لائن ٹرپ ہونے سے ونڈ پاور کلسٹر سے بجلی کی نیشنل گرڈ کو ترسیل متاثر ہوگئی تھی، ٹرانسمیشن لائن کے 8 ٹاور طوفان بپر جوائے کے اثرات، تیز بارش اور آندھی سے متاثر ہوئے تھے۔این ٹی ڈی سی کی ٹیموں نے شدید موسمی حالات کے باوجود دن رات کام کر کے بحالی کا کام مکمل کیا۔وفاقی وزیر خرم دستگیر خان نے کہا کہ کم سے کم وقت میں ٹرانسمیشن لائن کی بحالی قابل تعریف ہے۔
Next Post
لکی مروت سے تیل اور گیس کے ذخائر سے توانائی کی پیداوار شروع
Tue Jun 20 , 2023
اسلام آباد(پی پی آ ئی) توانائی کے شعبے سے پاکستان کیلئے ایک بڑی خوش خبری آئی ہے، لکی مروت آئل اینڈ گیس فیلڈ مکمل ہوگیا۔لکی مروت کے علاقے سے تیل اور گیس کے بڑے ذخائر سے توانائی کی پیداوار شروع ہوگئی، پاکستان نے لکی مروت میں تیل اور گیس ذخائر […]
