‫ریاؤ کمپلیکس نے ملازمین کی رہائش کے لیے ایک نیا معیار قائم کر دیا ہے، جہاں ایشیا پیسیفک رے آن کے ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو جامع سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ضلع بدین سرکاری تقرریوں میں میرٹ نظرانداز کر نے کے خلاف نوجوانوں کا احتجاج

اوکاڑہ میں کھدائی کے دوران تودا گرنے سے ایک مزدور جان بحق ، دوسرے کی حالت تشویشناک

اے این پی باجوڑ کے رکن ڈاکٹر طارق کے بھائی عبدالرزاق قاتلانہ حملے میں جاں بحق

برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے لندن میں ریلی

پاکستان کا مستقبل سڑکوں اور ُپلوں سے نہیں، تعلیم یافتہ بچوں سے محفوظ ہوگا:پاسبان

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں موجودہ مالی سال میں 12 ارب ڈالر کی کمی

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں موجودہ مالی سال کے پہلے گیارہ مہینوں میں 81 فیصد کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی جب ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2.9 ارب ڈالر رہا ہے جو گزشتہ مالی سال کے ان مہینوں میں 15.1 ارب ڈالر تھا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ مئی کے مہینے میں سرپلس رہا۔ اس مہینے میں کرنٹ اکاؤنٹ 25 کروڑ پچاس لاکھ سرپلس رہا جب کہ گزشتہ سال مئی میں کرنٹ اکاؤنٹ 1.5 ارب ڈالر خسارے میں تھا۔پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں آنے والی کمی کی وجہ ملکی درآمدات میں کمی ہے۔ مئی کے مہینے میں ملکی درآمدات میں 30 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور برآمدات میں چھ فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم ترسیلات زر میں 10 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔