ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

چین نے پاکستان کیخلاف بھارت کا ایک اور وار ناکام بنا دیا

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) چین نے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں ممبئی حملوں کے مبینہ ملزم اور لشکر طیبہ کے سینیئر رکن ساجد میر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کی بھارت اور امریکہ کی تجویز کو ویٹو کر دیا ہے۔ امریکہ نے ساجد میر پر پانچ ملین امریکی ڈالر کا انعام بھی رکھا ہے۔ساجد میر بھارت کے انتہائی مطلوب اشخاص میں سے ایک ہیں اور بھارت انہیں 2008 کے ممبئی حملے کا اہم سازشی قرار دیتا ہے۔26/11کے ممبئی حملوں میں ساجد کے مبینہ کردار کے لئے امریکہ نے ان کے سر پر 5 ملین امریکی ڈالر کا انعام بھی رکھا ہوا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ ساجد میر حملوں کے لیے لشکر طیبہ کے آپریشنز مینیجر تھے، جنہوں نے ان کی منصوبہ بندی، تیاری اور عمل درآمد میں اہم کردار ادا کیا۔چین نے حالیہ مہینوں میں متعدد نامزدگیوں کی تجاویز کو ویٹو کیا ہے۔گزشتہ سال اکتوبر میں بیجنگ نے حافظ سعید کے بیٹے طلحہ سعید کو فہرست میں شامل کرنے کی تجویز کو روکا تھا۔یہ تجویز بھارت کی طرف سے پیش کی گئی تھی اور امریکہ نے اس کی حمایت کی تھی۔ یہ پانچویں مرتبہ ہے جب چین نے حالیہ مہینوں میں بھارت اور امریکہ کی تجویز کو بلاک کیا ہے۔بیجنگ نے اکتوبر میں شاہد محمود، ستمبر میں ساجد میر، جون میں عبدالرحمان مکی اور اگست میں مسعود اظہر کے بھائی عبدالرؤف اظہر کو تحفظ فراہم کیا۔