ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ٹائٹن آبدوز کے سیاحوں کو بچانے کی امیدیں ختم

کراچی (پی پی آئی) لاپتہ ہوجانے والی ٹائٹن آبدوز کی تلاش میں مصروف امریکی کوسٹ گارڈز کا کہنا ہے کہ ٹائٹن میں موجود پانچ افراد کی خاطر آکسیجن اب صرف چند گھنٹے کے لیے ہی باقی رہ گئی ہے۔پی پی آئی کے مطابق امریکی کوسٹ گارڈز نے ٹوئٹر پر بتایا کہ شمالی بحر اوقیانوس میں غرقاب جہاز ٹائٹینک کی سیر کو جانے والی لاپتہ آبدوز کی تلاش کا کام اب بھی جاری ہے۔ اس جہاز پر دو پاکستانیوں سمیت پانچ افراد سوار تھے۔ اور روانگی کے دو گھنٹے سے بھی کم وقت کے اندر ان کا زمین سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔سٹ گارڈ حکام کے مطابق کئی ملکوں کے بحری جہاز اور جنگی طیارے شمالی بحر اوقیانوس میں اب تک تقریباً26000 اسکوائر کلومیٹر رقبہ چھان چکے ہیں۔ لیکن تاحال لا پتہ ہو جانے والی آبدوز کا کوئی سراغ نہیں ملا۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ تلاشی مہم کے نتائج اب تک منفی رہے ہیں لیکن وہ ٹائٹئن کی تلاش جاری رکھیں گے۔ آبدوز میں جب یہ روانہ ہوئی تھی تو 96 گھنٹے کے لیے آکسیجن تھی۔جوں جوں وقت گزرتا جا رہا ہے آبدوز پر سوار سیاحوں کے حوالے سے خدشات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ٹائٹن نامیسیاحتی آبدوز پر پائلٹ اور اوشیئن گیٹ کمپنی کے سی ای او اسٹاکٹن رش، فرانسیسی بحریہ کے سابق اہلکار پال ہنری نارجیولیٹ کے علاوہ ارب پتی برطانوی مہم جو ہمیش ہارڈنگ اور پاکستان کے کاروباری خاندان کے شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلیمان داؤد شامل ہیں۔شہزادہ داؤد اینگرو کے وائس چیئرمین ہیں جو پاکستان کے سب سے بڑے اداروں میں سے ایک ہے۔ وہ برطانیہ میں مقیم اور ایس ای ٹی آئی انسٹی ٹیوٹ میں ٹرسٹی بھی ہیں۔کورونا کی وبا کے دوران شہزادہ داؤد کے والد حسین داؤد نے، جو پاکستان کے دولتمند ترین لوگوں میں سے ایک ہیں، وباکے خلاف کام کے لیے تین ملین پاؤنڈ کے مساوی رقم دی تھی۔