ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نوٹسز کی عدم تعمیل پر پرویز الٰہی کودوبارہ نوٹس جاری کرنیکا حکم

لاہور(پی پی آئی)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کی 3مقدمات میں پرویز الٰہی کو ڈسچارج کرنے کیخلاف اپیل پر نوٹسز کی عدم تعمیل پر پرویز الٰہی کودوبارہ نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کر دی۔پی پی آئی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب حکومت کی 3مقدمات میں پرویز الٰہی کو ڈسچارج کرنے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی،جسٹس انور الحق پنوں نے پنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت کی، دائر درخواست میں متعلقہ ججز سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چودھری پرویز الٰہی کیخلاف شواہد موجود ہیں،متعلقہ ججز نے حقائق کے برعکس فیصلے دیئے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت جوڈیشل مجسٹریٹ کا مقدمات خارج کرنے کا اقدام غیرا?ئینی قرار دے۔ عدالت نے نوٹسز کی عدم تعمیل پر پرویز الٰہی کودوبارہ نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کر دی۔ یاد رہے کہ عدالت کی جانب سے کل فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔