شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گلگت،مہم جوئی کے دوران زخمی چیک ری پبلکن کوہ پیما ریسکیو کرلی گئیں

سکردو(پی پی آ ئی) سکردو میں 7 ہزار میٹر بلند چوٹی اسپانٹک کی مہم جوئی کے دوران گر کر زخمی ہونے والی غیر ملکی خاتون کوہ پیما کو ریسکیو کرلیا گیا۔ذرا ئع کے مطابق 7 ہزار میٹر بلند چوٹی اسپانٹک پر مہم جوئی کے دوران زخمی ہونے والی چیک ری پبلکن خاتون کوہ پیما کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔آرمی ہیلی کاپٹر کے ذریعے خاتون کوہ پیماکو ریسکیو کیا گیا جس کے بعد چیک ری پبلک کی باقی ٹیم اسپانٹک کو سر کرنے کی مہم جوئی میں دوبارہ مصروف ہوگئی۔واضح رہے کہ گزشتہ گلگت بلتستان کے علاقے شگرمیں سات ہزار میٹر بلند چوٹی اسپانٹک کو سرکرنے کی مہم کے دوران چیک ری پبلک کی کوہ پیما زخمی ہوگئیں۔مہم جوئی کیدوران زخمی ہونے والی چیک ری پبلک کی خاتون کوہ پیما 8 رکنی ٹیم کے ساتھ اسپانٹک سر کرنے کی مہم پر نکلی تھیں۔