شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

چینی وزیراعظم نے شہباز شریف کی پاکستان کے دورے کی دعوت قبول کرلی

پیرس(پی پی آ ئی) چینی وزیراعظم لی کی چیانگ نے وزیراعظم شہباز شریف کی پاکستان کے دورے کی دعوت قبول کرکرتے ہو ئے کہا کہ چین پاکستان کے مفادات کے تحفظ، معاشی ترقی کیلئے کوششیں جاری رکھے گا۔ذرا ئع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ کی پیرس میں ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان چین اقتصادی راہداری اور دوطرفہ معاشی تعاون پر بات چیت ہوئی، پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح کے رابطوں کی رفتار برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔شہباز شریف نے چینی ہم منصب کو جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی جو وزیراعظم لی کی چیانگ نے قبول کرلی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی گہرے برادرانہ جذبات پر استوار ہے، پاکستان ہمسایوں سے متعلق چین کی سفارت کاری میں خصوصی درجہ رکھتا ہے۔