اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

“ماہرہ خان نے میرا بچوں کی طرح خیال رکھا “، خوشحال خان

Jکراچی (پی پی آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کے اْبھرتے ہوئے اداکار خوشحال خان نے مختصر کیریئر کے دوران انڈسٹری کی سْپر اسٹار ماہرہ خان سے پہلی ملاقات کا احوال بیان کردیا۔پی پی آئی کے مطابق خوشحال نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں کے حوالے سے بتایا کہ”شوبزمیں قدم رکھنا آسان ہے اور نہ ہی جگہ بنانا، اس کے لئے سخت محنت کے ساتھ ساتھ اچھی قسمت بھی لازمی ہے۔”انہوں نے اپنے پہلے ڈرامے “قصہ مہر بانو کا” اور ٹیلی فلم “ایک تھی نگار” کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ “جب وہ قصہ مہر بانو کا میں آڈیشن دینے کے لیے پروڈیوسر نینا کاشف کے ہاں پہنچے تو وہاں ماہرہ خان پہلے سے ہی موجود تھیں لیکن انہوں نے انہیں نہیں پہچانا، کیونکہ اس وقت میں نے ضعیف العمر شخص کا روپ دھار رکھا تھا۔” چہرے پر نقلی داڑھی اور مونچھیں تھیں، جس کی وجہ سے ماہرہ مجھے کوئی بزرگ سمجھ بیٹھیں اور اٹھ کر سلام کے بعد بیٹھنے کی دعوت دی۔بعد ازاں خوشحال خان نے داڑھی اور مونچھیں اتار کر ماہرہ خان کو بتایا کہ وہ خوشحال ہیں، جس پر وہ ہنس پڑیں۔”انہوں نے بتایا کہ” ٹیلی فلم “ایک تھی نگار” کی شوٹنگ کے دوران ماہرہ خان نے ایک بچے کی طرح ان کا خیال رکھا، جو انہیں بے حدپسند آیا۔”