سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ساجد سدپارہ کا پاکستان کے لیے ایک اور بڑا اعزاز

گلگت،بلتستان (پی پی آئی)پاکستانی کوہ پیما ساجد سدپارہ نے پاکستان کے لیے ایک اور بڑا اعزاز حاصل کرلیا۔ ساجد سدپارہ نے بغیر آکسیجن 8 ہزار 1سو 25 میٹر بلند نانگا پربت چوٹی سر کر لی،ساجد سدپارہ کے ساتھ شاہ دولت نے بھی پیر کی صبح بغیر اضافی آکسیجن کے نانگا پربت چوٹی کامیابی کے ساتھ سر کر لی،امتیاز علی سدپارہ اور یوسف علی نے بھی پیر کی صبح کامیابی کے ساتھ ماؤنٹ نانگا پربت سر کر لی۔ پی پی آئی کے مطابق ساجد سدپارہ اس سے پہلے بھی 6 آٹھ ہزار میٹر سے بلند چوٹیاں بغیر اضافی آکسیجن کے سر کر چکے ہیں،شاہ دولت کا تعلق شمشال سے ہے اور اس سے پہلے K2 سر کر چکے ہیں،امتیاز علی سدپارہ اس سے پہلے K2,G1,G2 اور براڈ پیک سر کر چکے ہیں،یوسف علی کا تعلق ہوشے سے ہے اور اس سے پہلے G2,K2 اور براڈ پیک سر کر چکے ہیں۔