سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شیریں مزاری کی گرفتاری پر آئی جی اسلام آباد کی ہائی کورٹ سے معذرت

اسلام آباد(پی پی آئی)عدالتی حکم کے باوجود شیریں مزاری کی گرفتاری کیخلاف توہین عدالت کیس میں آئی جی اسلام آباد سے اسلام آباد ہائی کورٹ سے معذرت کرلی۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں عدالتی حکم کے باوجود شیریں مزاتی کی گرفتاری پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ آئی جی اسلام آباد نے جواب اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا یا۔آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان نے کہا کہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی کا جو تاثر بنا اس پر شرمندہ ہوں، معذرت کرتا ہوں، مستقبل میں ایسی کسی صورت حال سے بچنے کے لیے آفس آرڈر جاری کیا ہے۔آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ پولیس افسران کو آرڈر کیا ہے عدالتی احکامات پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں، عدالت کی کسی ہدایت یا حکم کی خلاف ورزی کا سوچ بھی نہیں سکتا۔آئی جی ناصر خان نے شیریں مزاری کو گرفتار کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کردیا۔آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ گرفتاری کرنے والے پولیس انچارج،کانسٹیبل، لیڈی کانسٹیبل کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے، شیریں مزاری کی گرفتاری میں سب انسپکٹر حیدر علی،کانسٹیبلز سہیل قریشی، فیصل، وقاص گرفتاری ٹیک میں شامل تھے جبکہ لیڈی کانسٹیبل میں سندس اور ماروی بھی شامل تھیں۔انہوں نے کہا کہ ڈی سی پنڈی کے ایم پی او آرڈر سے پہلے گرفتاری سے روکنے کے عدالتی آرڈر کی پولیس کو سروس نہیں ہوئی تھی، ڈی سی راولپنڈی کے ایم پی او کے تحت 17 مئی کے آرڈر سے متعلق ہمیں بتایا گیا۔آئی جی اسلام آباد نے جواب میں مزید کہا کہ تھانہ کوہسار کے آفیشلز راولپنڈی پولیس کے ساتھ شیریں مزاری کے گھر کے باہر گئے، ایڈووکیٹ ایمان مزاری نے گرفتاری سے روکنے کے عدالتی حکم سے متعلق پولیس کو آگاہ نہیں کیا تھا۔