کراچی ڈیفنس سوسائٹی میں نوجوان خاتون نے مبینہ طور پر گولی مار کر خودکشی کر لی

کوٹ غلام محمد میں 5 بچوں کی ماں کرنا کولہی نے رسہ گلے میں ڈالکر خود کشی کر لی

خطرناک مسلح مجرم ٹھٹھہ پولیس سے مقابلے میں گرفتار ،ساتھی فرار ،سیاحوں سے چھینے گئے قیمتی موبائل فون برآمد

اوکاڑہ میں المناک حادثہ ، ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، 14 سالہ بچہ جاں بحق

وفاقی وزیر صحت کی وزیراعظم سے اہم ملاقات ، صحت کے شعبے میں اصلاحات پر بات چیت

ایس ای سی پی نے ”سرٹیفکیٹ آف اسٹیچوٹری کمپلائنس” فریم ورک متعارف کرا دیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مالاکنڈ میں رشتے کے تنازعہ پر ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق،2 زخمی

مالاکنڈ (پی پی آئی)خیبر پختونخوا کے علاقے مالاکنڈ میں فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔مالاکنڈ کی تحصیل بٹ خیلہ کے نواحی علاقے بگردرہ میں رشتے کے تنازع پر مخالفین نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی۔ جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین بھی شامل ہیں۔لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔پی پی آئی کے مطابق جاں بحق ہونے والے تمام افراد گھر میں سوئے ہوئے تھے کہ رات گئے ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں ناکہ بندی کر دی گئی۔پی پی آئی کے مطابق ملزمان مقتولین کے رشتہ دار ہیں اور واقعہ گھریلو تنازع پر پیش ا?یا۔ واقعے کی ابتدائی رپورٹ درج کر لی گئی جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔