شہر قائد میں دن گرم،رات کو بارش کی پیشگوئی، نمی کا تناسب 63 فیصد

پی آئی) شہر قائد میں رات کو بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے دن میں موسم گرم رہنے کا بتایا ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، ؎ پی پی آئی کے مطابق کراچی میں پیر کی صبح اور رات میں بوندا باندی کا امکان ہے،شہرِ قائد میں 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ? حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہ سکتا ہے،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں جنوب مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 18 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے، جن میں نمی کا تناسب 63 فیصد ہے۔

Next Post

بلجیئم میں پاکستان زندہ باد اور استحکامِ پاکستان کار ریلی

Sun Jul 2 , 2023
بلجیئم(پی پی آئی)بلجیئم میں پاکستان زندہ باد اور استحکامِ پاکستان کار ریلی کا اہتمام معروف سیاحتی مقام اٹومیئم اسکوائر پر کیا گیا۔اس کار ریلی کا اہتمام ای یو پاک بلجیئم فیڈریشن کے صدر چوہدری زاہد رضا بھدر نے کمیونٹی رہنما سردار صدیق خان اور ہم ہیں پاکستان آرگنائزیشن بلجیئم کے […]