پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سپریم کورٹ ججز کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (پی پی آئی)چیف جسٹس سمیت سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ پی پی آئی کے مطابق صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے سپریم کورٹ ججز اور چیف جسٹس کی تنخواہ میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے،چیف جسٹس آف پاکستان کی ماہانہ تنخواہ 12 لاکھ 29 ہزار 189 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ سپریم کورٹ ججز کی ماہانہ تنخواہ 11 لاکھ 61 ہزار 163 روپے ہوگی، ججز کیلئے الاونسز اور دیگر مراعات ا س کے علاوہ ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں:گرمی کے ستائے شہریوں کو حکومت نے بجلی کا جھٹکا دے دیا صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے آرڈر جاری کردیا ہے، سیلری آف ججز آف سپریم کورٹ آرڈر 2023 کا اطلاق کردیا گیا۔