پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ڈالر کی قدر میں کمی کے باوجود موٹرسائیکل کی قیمتوں میں اضافہ

کراچی (پی پی آئی)موٹرسائیکل خریدنے والوں کیلئے بری خبر یہ ہے کہ ڈالر کی قدر میں کمی کے باوجود یاماہا کمپنی نے بایئکس کی قیمتیں 24 سے 29 ہزار تک اضافہ کردیا ہے،وائے بی زی 24 ہزار اضافے سے 3 لاکھ 80 ہزار 500 کی ہوگئی۔ وائے بی زی،ڈی ایکس 26500 اضافے سے 4 لاکھ 8 ہزار کی ہوگئی،وائے بی آر 27500 اضافے سے 4 لاکھ 19 ہزار روپے میں ملے گی۔ وائے بی آر جی 29 ہزار اضافے سے 4 لاکھ36 ہزارتک جا پہنچی۔ وائے بی آر جی میٹ ڈارک گرے اور اورنج 29 ہزار اضافے سے 4 لاکھ 39 ہزار میں دستیاب ہوگی۔ دوسری جانب 2 ہزار سی سی سے بڑی گاڑیوں پر فکس ٹیکس لگا دیا ہے، نیا ٹیکس مقامی طور پر تیار اور بیرون ملک سے درآمد ہونے والی دونوں گاڑیوں پر عائد کیا گیا ہے، البتہ حکومت نے 2ہزار سی سی سے چھوٹی گاڑیوں کو اس ٹیکس سے استثنیٰ دے دیا۔ مقامی سطح پر تیار ہونے والی گاڑیوں پر فکس ٹیکس رجسٹریشن کے وقت مالکان سے وصول کیا جائے گا جبکہ درآمدی گاڑیوں پر ٹیکس کسٹم کلیئرنس کے موقع پر کسٹمز حکام موصول کریں گے۔ واضح رہے کہ درآمدی گاڑیوں پر ترمیمی فنانس ایکٹ 2023 کے ذریعے ٹیکسز کا نفاذ کیا گیا ہے۔