پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جسٹس مسرت ہلالی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

 اسلام آباد (پی پی آئی) سپریم کورٹ کی خاتون جج جسٹس مسرت ہلالی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس مسرت ہلالی کی حلف برداری کی تقریب کا انعقاد کیا گیا،پی پی آئی کے مطابق تقریب میں سنیئر ججز،اٹارنی جنرل اور وکلا بھی شریک ہوئے۔ جسٹس مسرت ہلالی نے بطور جج سپریم کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھایا۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے جسٹس مسرت ہلالی سے حلف لیا۔جسٹس مسرت ہلالی سپریم کورٹ میں تعینات ہونے والی دوسری خاتون جج ہیں،جبکہ جسٹس مسرت ہلالی تین سال تک سپریم کورٹ کے جج کے طور پر خدمات سر انجام دیں گی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل پارلیمانی کمیٹی نے جسٹس مسرت ہلالی کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کرنے کی منظوری دی تھی،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس مسرت ہلالی کی بطور جج سپریم کورٹ تقرری کی گئی تھی،وزارت قانون نے جسٹس مسرت ہلالی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا۔