ریو ڈی جینرو: فٹ بال ورلڈ کپ 2014ءکے ٹکٹوں کی فروخت کے پہلے ہی دن 80فی صد ٹکٹ فروخت کر لیے گئے ۔ فیفا کی گورننگ باڈی کے مطابق ٹکٹوں کی فروخت کے پہلے دن 2لاکھ 84ہزارپانچ سو ٹکٹ فروخت کر لیے گئے ۔ فیفا کے مطابق پہلے روز فروخت کے لیے 3لاکھ 45ہزارٹکٹ پیش کیے گئے تھے جن میں سے اسی فی صد فروخت ہو چکے ہیں۔ٹکٹوں کی خرید سب سے ذیا دہ امریکی شائقین کی ہے جنھوں نے 20ہزار 9سو 81ٹکٹ خریدے جبکہ کولمبیا کے 5ہزار 9سو ایک ، آسٹریلیا کے 5ہزار7سو 93اور ارجنٹائن کے 4ہزار6سو 48شائقین نے ٹکٹ خریدے۔ ٹکٹوں کی فروخت کا یہ مرحلہ یکم اپریل تک جاری رہنے کی توقع ہے ، جبکہ آخری مر حلہ 15اپریل سے شروع ہو جائے گا۔ فٹ بال ورلڈ کپ 2014ءبارہ جون سے 13جولائی تک برازیل میں کھیلا جائے گا۔
Next Post
پیریبس ٹینس: ثانیہ مرزا کی جوڈی نے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
Fri Mar 14 , 2014
انڈین ویلز: پیریبس ٹینس ٹورنامنٹ میں ثانیہ مرزا کی جوڑی نے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ امریکی ریاست کیلیفور نیامیں جاری پیریبس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں انڈیا کی ثانیہ مرزا اور ان کے جوڑی زمبابوے کی کارا بلیک نے چین کی جوڈی کو شکست دے کر وومنز ڈبلز کے فائنل […]

