ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کی ساتویں برسی منائی گئی

کراچی (پی پی آئی)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کی ساتویں برسی 8جولائی کو منائی گئی اس سلسلے میں ملک بھر میں سماجی تنظیموں اور اداروں کے زیر اہتمام تعزیتی تقریبات کا اہتمام کیا  ا ن میں مرحوم عبدالستار ایدھی کی سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی  کے اجتماعات منعقد ہوئے۔پی پی آئی کے مطابق عبدالستار ایدھی 28 فروری 1928 کو بھارتی ریاست گجرات کے شہر بانٹوا میں پیدا ہوئے۔بعد ازاں ان کا خاندان کراچی منتقل ہو گیا۔ عبدالستار ایدھی نے کم عمری سے خدمت خلق کو اپنا شیوہ بنا لیا 1997میں گینیز بک آف ورلڈ کے مطابق ایدھی فاؤنڈیشن کی ایمبولینس سروس دنیا کی سب سے بڑی فلاحی سروس ہے۔ عبدالستار ایدھی 8 جولائی2016کو علالت کے باعث انتقال کر گئے تھے