کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بلوچستان میں چینی مزید مہنگی، آٹے کی قیمت میں بھی اضافہ

کوئٹہ (پی پی آئی)بلوچستان میں چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے اور آٹا  بھی مہنگے داموں فروخت ہو رہا ہے۔کوئٹہ میں چینی کی فی کلو قیمت 135سے بڑھ کر 140روپے ہوگئی۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق دیگر شہروں میں چینی 145 روپے کلو میں بھی فروخت کی جارہی ہے۔پی پی آئی کے مطابق20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2650 سے بڑھ کر 2720 روپے ہوگئی ہے۔فلور ملز مالکان کا کہنا ہے کہ محکمہ خوراک کی جانب سے سرکاری آٹے اور گندم کی فراہمی بھی بند ہے، آٹے کی قیمت میں اضافہ گندم کی قلت اورقیمت میں اضافے کی وجہ سے ہوا۔محکمہ خوراک بلوچستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، سندھ حکومت نے گندم کی نقل وحرکت پرپابندی ہٹادی ہے جس کے بعدصورتحال بہتر ہوجائے گی۔محکمہ خوراک کے حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں اگست کے وسط سے سرکاری آٹے اور گندم کی فراہمی شروع کریں گے۔