جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

فضل الرحمان کے بعد بلوچستان نیشنل پارٹی بھی دبئی مذاکرات پر معترض

کوئٹہ/ اسلام آباد (پی پی آئی)پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بعد بلوچستان نیشنل پارٹی نے بھی دبئی کی ملاقات پر اعتراض اٹھادیا اور کہا مولانا حق بجانب ہیں، بی این پی کو بھی اعتماد میں نہ لینا مناسب نہیں۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما ہاشم نوتیزئی نے دبئی ملاقات کے حوالے سے کہا کہ دو بڑی حکومتی جماعتوں کی ملاقات پرفضل الرحمان کا اعتراض درست ہے، ہرسیاسی،آئینی معاملے پر اتحادیوں کواعتماد میں لینا ضروری ہوتاہے۔ہاشم نوتیزئی کا کہنا تھا کہ مولانا حق بجانب ہیں،بی این پی کو بھی اعتمادمیں نہ لینامناسب نہیں، ن لیگ اور پی پی چھوٹی جماعتوں کواعتمادمیں نہیں لیتیں تویہ سیاسی غلطی ہوگی۔