جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پرانے الیکشن رولز پر ہی انتخابات ہونے چاہئیں،قمر زمان کائرہ

اسلام آباد (پی پی آئی)وزیراعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ پرانے الیکشن رولز پر ہی الیکشن ہونے چاہئیں،الیکشن اصلاحات چند روز میں ہو سکتی ہیں اور ہونی چاہئیں۔پی پی آئی کے مطابق  قمر زمان کائرہ نے کہاکہ حلقہ بندی کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو 4 ماہ درکار ہیں،الیکشن کمیشن پرانی مردم شماری پر کام شروع کر چکا ہے،پرانے الیکشن رولز پر ہی الیکشن ہونے چاہئیں. الیکشن اصلاحات چند روز میں ہو سکتی ہیں اور ہونی چاہئیں،جب تک نئی مردم شماری نوٹیفائی نہیں ہوتی، نئی حلقہ بندیوں کا تصور ہی نہیں۔وزیراعظم کے مشیر نے کہاکہ الیکشن کمیشن پرانی حلقہ بندیوں پر پراسس شروع کر چکا ہے،سیاسی جماعت اگر اصلاحات بہتر سمجھتی ہیں تو فوری طور مشاورت کے بعد قانون سازی کرلیں،ان کا کہناتھا کہ پہلے والے الیکشن رولز پر ہی الیکشن ہونا چاہیے،الیکشن اصلاحات کی بنیاد پر الیکشن میں تاخیر ہو ہی نہیں سکتی، سیاسی عہدے سیاستدان ہی چلا سکتے ہیں۔