سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

فوادچودھری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل، 20جولائی کو الیکشن کمیشن میں پیش ہونے کا حکم

اسلام آباد(پی پی آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے فوادچودھری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کر دیئے اور انہیں  20جولائی کو الیکشن کمیشن میں پیش ہونے کا  حکم دیدیا،جسٹس طارق جہانگیری نے کہاکہ کمیشن کے سامنے پیش نہ ہوئے تو توہین عدالت کی کارروائی ہو گی۔ 20جولائی کو الیکشن کمیشن میں پیش ہونے کا  حکم  اسلام آبادہائیکورٹ میں فوادچودھری کی الیکشن کمیشن کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔وکیل فیصل چودھری نے کہاکہ الیکشن کمیشن میں فواد چودھری کے خلاف توہین کمیشن کی کارروائی جاری ہے،عدالت نے کہاکہ چیف جسٹس نے فیصلہ دیا کہ توہین کمیشن کی کارروائی جاری رہے گی، عدالت نے استفسار کیا کہ کیا وجہ ہے کہ آپ وہاں ذاتی حیثیت میں پیش نہیں ہو رہے؟جسٹس طارق جہانگیری نے کہا کہ آپ نے تو ہائیکورٹ کے آرڈر کی بھی خلاف ورزی کی ہے۔ وکیل فیصل چودھری نے کہاکہ ہم اسی دن اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے پیش ہوئے تھے،جسٹس طارق جہانگیری نے کہاکہ الیکشن کمیشن کون سا کراچی میں ہے، ہائیکورٹ سے وہاں چلے جاتے، عدالت نے کہاکہ آپ نے ہائیکورٹ کے آرڈر کی خلاف ورزی کی ہے، کمیشن میں پیش نہیں ہو رہے،وکیل فیصل چودھری نے کہاکہ ہم الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونے کو تیار ہیں۔جسٹس طارق جہانگیری نے کہاکہ کمیشن کے سامنے پیش نہ ہوئے تو توہین عدالت کی کارروائی ہو گی۔