متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقدمات کی ناقص تفتیش پر پولیس افسران کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا حکم

 اسلام آباد (پی پی آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے مقدمات کی ناقص تفتیش پر پولیس افسران کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا حکم دے دیا۔ عدالت نے توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے ایس پی اور ایس ڈی پی او کیخلاف توہین عدالت کارروائی کی فائل تیار کرنے کی ہدایت کردی۔پی پی آئی کے مطابق  اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے پولیس افسران کیخلاف کارروائی کے احکامات جاری کیے۔ عدالت نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ تحریری جواب دیں کیوں نہ باقاعدہ توہین عدالت کارروائی شروع کی جائے؟ کیوں نہ آپ کیخلاف ڈسپلنری کارروائی شروع کی جائے۔ عدالت نے حکم دیا کہ ذاتی حیثیت میں حاضر ہوں اور 10 روز میں جواب جمع کرائیں۔  اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی مزید سماعت 3 اگست تک ملتوی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمے کا ٹرائل 4 ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ پراسیکیوشن اگر پیروی نہ کرے تو ملزم دوبارہ ضمانت دائر کر سکتا ہے۔