خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ن لیگ کی حکومت اپنی نالائقی، نااہلی کو مزید واضح کر رہی ہے:فواد چوہدری

 اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف چھوڑ کر استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے فواد چوہدری مسلم لیگ ن پر ایک بار پھر برس پڑے۔پی پی آئی کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں فوادچودھری نے کہاکہ وزیراعظم ہاوس سے لے کر ایم پی اے کے حلقے تک نون لیگ تحریک انصاف کی حکومت کے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگا کر اپنی نالائقی اور نااہلی کو مزید واضح کر رہی ہے، سابق  وفاقی وزیر کا مزید کہناتھا کہ گوادر ہویا جہلم تختیوں پر اپنے نام لکھوانے سے منصوبے آپ کے نہیں ہو جاتے، ایک بدترین دور اپنے انجام کو پہنچ رہا ہے۔