ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

چیئرمین پی ٹی ا?ئی کو جیل میں اے کلاس سہولیات فراہم کرنے کیلئے درخواست دائر

 اسلام آباد (پی پی آئی)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں اے کلاس سہولیات فراہم کرنے کی درخواست دائر کردی گئی۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں 3 سال قید کی سزا سنائی گئی جس کے بعد انہیں زمان پارک لاہور سے گرفتار کرکے اٹک جیل منتقل کردیا گیا۔ پی پی آئی کے مطابق چیئرمین کو جیل میں اے کلاس سہولیات فراہم کرنے کیلئے ان کے وکیل نعیم پنجوتھہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ سابق وزیراعظم کو ان کے خاندان اور وکلا  سے ملاقات کی اجازت دی جائے، چیئرمین پی ٹی آئی کے ڈاکٹر فیصل سلطان کو بھی ان سے ملنے کی اجازت دی جائے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ وکلا، قانونی ٹیم اور فیملی سے ملاقات چیئرمین پی ٹی آئی کا بنیادی حق ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے جہاں اے کلاس سہولیات موجود ہیں۔،نعیم پنجوتھہ نے بتایا کہ رات جیل سپرنٹنڈنٹ کا فون آیا کہ دن 12 بجے آئیں اور چیئرمین پی ٹی آئی کے دستخط لیں، میں نے کہا آپ جتنی دیر کریں گے ہمارا آرڈر چیلنج کرنے میں بھی تاخیر ہوگی، ہمیں ہدایت کی گئی ہے کہ بارہ بجے جیل آئیں۔