ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں پی ٹی آئی کو 15 اگست تک جواب جمع کرانے کی ہدایت

اسلام آباد)پی پی آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کو انٹرا پارٹی الیکشن کے معاملے پر 15 اگست تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت 5 رکنی کمیشن نے سماعت کی، جس میں پی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمشنر بیرسٹر گوہر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور جواب جمع کرانے کے لئے مزید وقت مانگ لیا۔پی پی آئی کے مطابق بیرسٹر گوہر نے کمیشن کو بتایا کہ آج مجھے اہم کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ پیش ہونا ہے، الیکشن کمیشن جواب جمع کرانے کے لئے مزید وقت دے۔الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات میں مزید وقت دینے کی استدعا منظور کر لی اور پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت 15 اگست تک ملتوی کر دی۔ای سی پی نے پی ٹی آئی کو انٹرا پارٹی انتخابات پر 15 اگست تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔