کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اقوام متحدہ کی مداخلت پرلیبیا کی جیل سے15پاکستانی 10ماہ بعدرہا

 اسلام آباد (پی پی آئی) لیبیا کی جیل سے مزید 15پاکستانی نوجوانوں کودس ماہ بعد رہا کردیا گیا۔ پی پی آئی کے مطابق لیبیا سے رہائی پانے والے 10 نوجوانوں کو پاکستان پہنچادیا گیا ہے جن میں سے اکثر کا تعلق کوٹلی آزاد کشمیرسے ہے، پاکستان پہنچنے والے جن نوجوانوں کے پاس پاسپورٹ تھے،  ان کوایئرپورٹ سے ایگزٹ کردیا گیا جبکہ جن کے پاس کوئی سفری دستاویز یا پاسپورٹ نہیں تھے انہیں ایف آئی اے نے اپنی تحویل میں لے لیا۔لیبیا سے آنے والے ایک نوجوان کا کہنا تھا کہ ہماری رہائی میں اقوام متحدہ نے اہم کردار ادا کیا، ہمیں گن پوائنٹ پر ڈنکی لگوائی گئی تھی، کشتی میں آگ لگی تو کوسٹ گارڈز نے ریسکیو کرکے ہماری جان بچائی۔