سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شیخ حسینہ لذیذ آم بھجوانے پر وزیراعظم شہباز شریف کی مشکور

ڈھاکہ/ اسلام آباد (پی پی آئی)  بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ نے پاکستان سے تحفے میں آم بھیجنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق شیخ حسینہ نے خط میں آموں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے آم بھیجنے پر آپ کی مشکور ہوں، آم بہت لذیذ ہیں، ہم خوب محظوظ ہوئے۔انہوں نے خط میں شہباز شریف کو دونوں ممالک کے درمیان تعاون سے ترقی پانے کی یقین دہانی بھی کروائی۔شیخ حسینہ نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری طرف سے آپ کے لیے صحت مند اور خوشگوار زندگی کی دعائیں۔جب کہ گذشتہ ماہ بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد نے بھی پاکستانی ہم منصب شہباز شریف کو آموں کا تحفہ بھجوایا تھا۔پاکستان میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد روح العالم صدیقی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم حسینہ واجد کا یہ تحفہ دونوں بردار ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات میں ایک نئی جہت کا اضافہ کرے گا اورباہمی تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق اسلام آباد میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر نے 1500 کلو آم وزارت خارجہ کے پروٹوکول افسر کے حوالے کیے۔اس سے قبل جب گذشتہ ماہ وزیراعظم شہباز شریف ترکی گئے تو ان کی ترک صدر ایردوان سے ہونے والی ملاقات کی ویڈیو وائرل ہوئی۔ اس موقع پر شہباز شریف نے ترک صدر سے مصافحہ کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کیلئے آموں کا تحفہ لایا ہوں۔