پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

احسن اقبال کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج

 اسلام آباد (پی پی آئی)سپریم کورٹ نے سابق وزیر  احسن اقبال کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کردی، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ احسن اقبال نظم و ضبط والے انسان ہیں۔پی پی آئی کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے سماعت کی، عدالت نے کہاکہ احسن اقبال نے 2018میں سیمینار میں کہا کہ انکی بھی عزت نفس کا تحفظ ہونا چاہئے،نہیں سمجھتے کہ کچھ ایسا کہا گیا جس کو توہین عدالت کے طور پر دیکھا جائے۔درخواست گزار محمود نقوی نے کہاکہ میرامدعا یہ ہے کوئی بھی آئین و قانون سے بالاتر نہیں ہے، چیف جسٹس پاکستا ن نے درخواست گزارسے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ عدالت کے سامنے تقریر نہ کیجیے،سپریم کورٹ کا توہین عدالت کااختیار عام استعمال کیلئے نہیں ہے،احسن اقبال نے جذباتی تقریر میں کہہ دیا تھا ان کی عزت بھی کسی جج یا جرنیل کے برابر ہے،میری نظر میں احسن اقبال بڑے سنجیدہ اور دانشور ہیں،یہ عدالت کو طے کرنا ہوتا ہے کہ توہین ہوئی یانہیں۔