پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ برآمد کنندگان، خوردہ فروشوں،زمیندار طبقہ کو چھوٹ

کراچی (پی پی آئی)پاکستان میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ برآمد کنندگان، خاص طور پر کم ٹیکس والے خوردہ فروشوں کے اجتماعی ٹیکس شراکت سے بھی زیادہ ہے۔ویلتھ پاک نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ حالیہ مالیاتی بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر زیادہ ٹیکس عائد کر کے خوردہ فروشوں کو ٹیکس میں غیر واضح طور پر چھوٹ دی گئی ہے حتیٰ کہ آئی ایم ایف پروگرام کے ایک حصے کے طور پر، حکومت رئیل اسٹیٹ، ریٹیل انٹر پرائزز، اور  زمیندار طبقہ پر ٹیکس لگانے سے گریز کرتے ہوئے عوام پر اضافی ٹیکس عائد کر رہی ہے۔پی پی آئی کے مطابق پاکستان میں اس کی مجموعی ملکی پیداوار کے مقابلے میں ٹیکس وصولی کا تناسب گزشتہ دہائی کے دوران مسلسل 10فیصدکے قریب رہا ہے اور معاشرے کا امیر طبقہ، جو کہ ملک کی دولت کا ایک بڑا حصہ رکھتا ہے، اپنے پرتعیش طرز زندگی کے مقابلے میں غیر متناسب طور پر کم ٹیکس ادا کرتا نظر آتا ہے۔