بڑھتی مہنگائی میں تعلیمی اخراجات، یوٹیلٹی بل اور راشن کی خریداری ممکن نہیں رہی

کراچی (پی پی آئی)بڑھتی مہنگائی میں تعلیمی اخراجات، یوٹیلٹی بل اور راشن کی خریداری  ععام آدمی کیلئے ممکن نہیں رہی۔ پی پی آئی کے مطابق سفید پوش گھرانوں کا کہناہے کہ اب معاشرہ میں مڈل کلاس لوئر مڈل کلاس میں تبدیل ہو رہی ہے۔ حکومت عوام پر مہنگائی کے بم گرانا بند کرے اور عوام کے بال بچوں کے منہ سے روٹی کا نوالہ نہ چھینے۔ انکا کہنا تھا کہ بچوں کی فیسیں، بجلی،پانی اور گیس کے بل، گھر کا کرایہ دیں اور کھانے پینے کے اخراجات کا بندوبست آسان نہیں رہا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئے روز  کابے تحاشہ اضافہ بھی عوام پر مہنگائی بم بن کر گرتا ہے جس سے تمام اشیاء  مزید مہنگی ہو جاتی ہیں۔

Latest from Blog