سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بغرض روزگار جانے والوں کی ترجیح یورپ نہیں سعودیہ اور خلیج کی ریاستیں

امیگریشن بیورو کی حالیہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے ایک عرب اخبار نے لکھاہے کہ پاکستان ملک میں بڑھتی مہنگائی، کم تنخواہوں اور دیگر وجوہات کی وجہ سے ہر روز سینکڑوں پاکستانی ملک چھوڑ رہے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق بہتر مستقبل اور روزگار کے سلسلے میں سب سے زیادہ افرادنے سعودی عرب کا رخ کیا،دوسرے نمبر پر  عرب امارات، تیسرے پر قطر، چوتھے پر ریاست عمان جبکہ پانچویں نمبر پر ملائیشیا رہے۔پاکستان سے سب سے کم افراد جنوبی کوریا، جاپان، جرمنی، چین، اٹلی اور فرانس سمیت دیگر یورپی ممالک کی جانب منتقل ہوئے۔روزگار کے سلسلے میں چین جانے والے پاکستانیوں کی تعداد ایک ہزار سے بھی کم تھی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان سے بیرون ممالک روزگار کے سلسلے میں جانے والے افراد میں سب سے زیادہ 96 ہزار ڈرائیورز، 5 ہزار کے قریب باورچی 7 ہزار سے زائد کارپینٹرز اور 10 ہزار کے قریب الیکٹریشن بھی بیر بھی شامل ہیں۔