سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 یوم شہدئے صحافت بلوچستان انتہائی عقیدت و احترام سے منایا

کوئٹہ(پی پی آئی) بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی پیر28 اگست کویوم شہدا ئے صحافت بلوچستان انتہائی عقیدت و احترام سے منایا۔پی پی آئی کے مطابق صوبہ بھر کے چھوٹے شہروں اور قصبوں تک میں  اجتماعات منعقد ہوئے جن  سے خطاب میں مقررین نے کہا  کہ بلوچستان میں فرائض کی انجام دہی کے دوران یا فرائض کی انجام دینے کی پاداش میں 41 صحافیوں کو شہید کیا گیا ہے ان تمام شہدا کی یاد میں 28 اگست کو شہدا سے موسوم کیا گیا ہے۔اجتماعات میں شریک مختلف مکاتب فکر کی شخصیات،شہدا کے لواحقین، نے شہدا کو ان کی صحافتی میدان میں گرانقدر خدمات اور عوام کو پر خطر حالات میں بھی آگاہ رکھنے پر بھرپور انداز میں خراج عقیدت پیش کیا، ان کی قربانیوں پر روشنی ڈالی نیز شہید صحافیوں کے لواحقین کو انصاف دلانے کیلئے آواز اٹھائی۔