سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

2 ستمبر کی ہڑتال عوام کے دلوں کی آواز ہے:جماعت اسلامی شاہ پور چاکر

شاہ پور چاکر (پی پی آئی)جماعت اسلامی  شاہ پور چاکر کے رہنماؤں مسرور احمد خان،ظفر احمد خان اورمحمد رفیق منصوری نے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافے کے خلاف 2 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان عوام کے دلوں کی آواز ہے نالائق حکمرانوں کی عیاشیوں و غلامانہ پالیسیوں کی وجہ سے بجلی کے بھاری بل عوام کے لیے عذاب بن گئے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق  مسرور احمد خان،ظفر احمد خان اورمحمد رفیق منصوری نے کہا کہ مہنگائی اور ظالمانہ ٹیکسز عوام کے لیے ناقابل برداشت اور ملک تیزی انارکی کی طرف بڑھ رہا ہے عوام کے احتجاج کا نوٹس لیکر بجلی بلوں میں کیا گیا اضافہ واپس نہ لیا گیا تو بات حکمرانوں کے ہاتھ سے نکل سکتی ہے۔ عوام پوچھتے ہیں کہ عوام کو آٹا سستا دینے کے لیے اپنے کپڑے بیچنے اور عالمی مالیاتی اداروں سے قرض لینے کی بجائے خودکشی کو ترجیح دینے کے دعویدار حکمران کہاں غائب ہیں۔ایم کیو ایم، پی ٹی ائی، پی ڈی ایم اور پیپلزپارٹی کے الیکٹرک سمیت عوام کے ساتھ ہونے والے ظلم میں برابر کے شریک ہیں۔  مسرور احمد خان،ظفر احمد خان اورمحمد رفیق منصوری نے کہا کہ ان دھوکہ باز اور سبز باغ دکھانے والوں نے عوام کی امیدوں اور ارمانوں کا قتل کیا ہے۔ اس لیے ملک میں حقیقی تبدیلی اور مسائل کے حل کے لیے عوام کو اپنی ووٹ کی پرچی سے فرسودہ نظام و کرپٹ قیادت سے نجات حاصل کرنا ہوگی۔ ہمارے تمام مسائل کا حل ملک میں قرآن وسنت کا نظام اور دیانتدار قیادت کے برسراقتدار آنے میں مضمر ہے۔