جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سکھر ملتان موٹر وے پر ڈاکوؤں کی لوٹ مار، فائرنگ، ایک شہری جاں بحق

گھوٹکی  (پی پی آئی)گھوٹکی کے قریب سکھر ملتان موٹر وے ایم فائیو پر ڈاکوؤں کی مبینہ لوٹ مار کے دوران علاقہ مکین موٹروے پر پہنچ گئے، فائرنگ کے تبادلے میں ایک شہری جاں بحق ہو گیا۔پی پی آئی کے مطابق گھوٹکی کے قریب سکھر ملتان موٹر وے ایم فائیو پر ڈاکوؤں کی مبینہ لوٹ مار کے دوران علاقہ مکینوں اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک شہری جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق دوسری جانب اہل علاقہ نے پولیس پر بروقت نہ پہنچنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کیدوران پولیس نہیں پہنچی، ہم ڈاکوؤں کا مقابلہ کرتے رہے۔پولیس نے علاقہ مکینوں کے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی بھاری نفری کو چوکی نمبر130 پر بھیج دیا گیا تھا، فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔