لندن(پی پی آئی)سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے اپنی صاحبزادی مریم نواز کو فوری طور پر لندن طلب کر لیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ چیف آرگنائزر (ن) لیگ مریم نواز کی آئندہ ہفتے لندن پہنچیں گی اور ایک ہفتہ قیام کا امکان ہے جہاں وہ نواز شریف سے ملاقات اور ان کی وطن واپسی کے معاملات کو حتمی شکل دیں گی۔ذرائع کے مطابق مریم نواز سابق وزیر اعظم کو استقبالیہ پلان کے حوالے سے بریف کریں گی۔ اور ملک کے موجودہ سیاسی و آئینی معاملات پر بھی مشاورت کی جائے گی۔خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) اور خود نواز شریف نے اپنی وطن واپسی کیلیے 21 اکتوبر کا اعلان کر رکھا ہے۔
Next Post
نواز شریف وطن کو واپسی کیلئے چیف جسٹس پاکستان کی تبدیلی کا انتظارتھا:محمد زبیر
Sat Sep 16 , 2023
کراچی(پی پی آئی) سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ نواز شریف وطن واپسی کیلئے چیف جسٹس پاکستان کی تبدیلی کا انتظار کر رہے تھے۔پی پی آئی کے مطابق محمد زبیر کا کہنا تھا کہ نئے چیف جسٹس […]
