عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آئی جی اسلام آباد کے ناقابل ضمانت وارنٹ، لاہور ہائیکورٹ کا گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

لاہور (پی پی آئی)لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الٰہی کو رہا نہ کرنے کے معاملے پر آئی جی اسلام آباد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے، عدالت نے قابل ضمانت وارنٹ پر عملدرآمد نہ ہونے پر متعلقہ ایس پی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا،عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کے پیش نہ ہونے پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری  کر دیئے۔پی پی آئی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی کو عدالتی حکم کے باوجود رہا نہ کرنے  کے معاملے پر سماعت ہوئی،آئی جی اسلام آباد لاہور ہائیکورٹ میں پیش نہ ہوئے، عدالت نے استفسار کیا کہ آئی جی اسلام آباد کہاں ہیں؟سرکاری وکیل نے کہاکہ آئی جی اسلام آباد کی طرف سے جواب آیا ہے، عدالت نے کہاکہ ہم نے آئی جی اسلام آباد کو طلب کیا تھا وہ کہاں ہیں؟ کیا آپ عدالتی احکامات کو ایزی لے رہے ہیں،ہم نے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے،سرکاری وکیل نے کہاکہ آئی جی اسلام آباد میں مصروف ہیں، عدالت نے ہدایت کی کہ آپ آئی جی اسلام آبادسے پوچھ کر بتائیں کیسے آنا چاہیں گے،عدالت نے کیس کی سماعت میں کچھ دیر تک ملتوی کردی۔وقفے کے بعد سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کو پیش نہ کرنے پر  آئی جی اسلام آباد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری  کردیئے اور قابل ضمانت وارنٹ پر عملدرآمد نہ ہونے پر متعلقہ ایس پی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری  کردیا، عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے  قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے،سی پی او راولپنڈی اور ڈی پی او اٹک پیش ہونے پر عدالت نے شوکاز نوٹس واپس لے لئے۔ عدالت  نے آئندہ سماعت پر آئی جی اسلام آباد کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔