ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 لانگ مارچ توڑپھوڑ کیس میں عمران اور شیخ رشید کو عدالت پیش کرنے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(پی پی آئی)اسلام آباد کی مقامی عدالت نے لانگ مارچ توڑپھوڑ کیس میں  چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شیخ رشید کو عدالت پیش کرنے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔پی پی آئی کے مطابق  چیئرمین پی ٹی آئی اور شیخ رشید کیخلاف لانگ مارچ توڑپھوڑ کیس ایڈیشنل سیشن جج صہیب بلال کی عدالت میں پی ٹی آئی وکیل نعم پنجوتھا پیش ہوئے،نعیم پنجوتھا نے عدالت  پروڈکشن کی 2 درخواستیں دائر کردیں۔پی پی آئی کے مطابق  درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی گرفتار اور شیخ رشید اغوا ہیں، عدالت پیش کرنے کا حکم دیا جائے،ملک میں جو پریس  کانفرنس کرے اس کو چھوڑ دیاجاتا ہے،شیخ رشید کی پریس کانفرنس نہیں آئی جس کے باعث منظر عام پر نہیں آئے، صداقت علی عباسی کا بھی کوئی اتا پتہ نہیں ہے،عدالت نے  درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔