جدہ میں پی آئی اے پرواز میں آتشزدگی کے بعد ہوٹل منتقل گوجرانوالہ کا ذکی احمد دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا

گوجرانوالہ/جدہ (پی پی آئی)جدہ میں  قومی ائیر لائنز کے طیارے میں آتشزدگی کے بعد ہوٹل منتقل کیا گیاگوجرانوالہ کا  31 سالہ ذکی احمد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔جدہ سے لاہور کی پرواز پی کے 760 کو روانگی کے وقت اے پی یونٹ میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آگیا تھا جس کے بعد پرواز  منسوخ کرتے ہوئے 275 مسافروں کو ہوٹل منتقل کیا گیا تھا۔پی پی آئی کے مطابق گوجرانوالہ کا  ذکی احمد بھی دیگر مسافروں کے ہمراہ ہوٹل میں مقیم تھا کہ اچانک اسے دل کا دورہ پڑ گیا جوجان لیوا ثابت ہوا۔ساتھی مسافروں کے مطابق پولیس نے عازم عمرہ نوجوان کی میت کو ضابطے کی کارروائی کیلئے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ترجمان پی آئی اے نے نوجوان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ میت جدہ کے مقامی ہسپتال کے سرد خانے منتقل کردی گئی ہے، پوسٹ مارٹم اور ضروری کارروائی کے بعد میت پاکستانی قونصل خانے کے حوالے کی جائے گی۔ترجمان کے مطابق ممکنہ طور پر 2ے 3 روز میں ضابطے کی کارروائی کی تکمیل پر نوجوان کی میت وطن واپس روانہ کی جائے گی۔

Next Post

 توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور امیر طبقے سے مزید ٹیکس وصول کرنے کا مشورہ

Sat Sep 30 , 2023
 اسلام آباد (پی پی آئی) آئی ایم ایف نے پاکستان کو توانائی کے شعبے میں اصلاحات لانے اور امیر طبقے سے مزید ٹیکس وصول کرنے کا مشورہ دے دیا۔ پی پی آئی کے مطابق آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ٹیکس ٹو […]