متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ٹی آئی کا انتخابی نشان بلا واپس لینے سے متعلق کیس میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ محفوظ

 اسلام آباد (پی پی آئی) پی ٹی آئی سے انتخابی نشان بلا واپس لینے سے متعلق کیس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ پی ٹی آئی کا انتخابی نشان بلا واپس لینے سے متعلق کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے کی، استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماء   عون چوہدری کے وکیل پیش ہوئے۔ پی پی آئی کے مطابق عون چودھری کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پی ٹی آئی کو بلے کا نشان نہ دیا جائے جس پر چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ پی ٹی آئی کو پہلے ہی بلے کا نشان دیا جا چکا ہے، وکیل درخواست گذارنے استدعا کی کہ وہ پہلے تھا آئندہ عام انتخابات میں یہ نشان نہ دیا جائے۔ الیکشن کمیشن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن میں پہلے ہی اس نشان سے متعلق کیس زیر سماعت ہے جس پر وکیل درخواست گذار نے استفسار کیا کہ ہماری درخواست کو اس کیس سے منسلک کردیں۔ وکیل درخواست گذار کے دلائل اور مؤقف سننے کے بعد الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔