شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران کاروں کی فروخت نصف سے بھی کم

کراچی (پی پی آئی)اگست اور ستمبر میں ماہانہ بنیادوں پر اضافے کے باوجود رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں کاروں کی فروخت 44 فیصد،ایس یو ویز، جیپ اور وینز کی فروخت 23 فیصد گر گئیں۔ ٹریکٹرز کی فروخت کے علاوہ دیگر گاڑیوں کی بھی مایوس کن کارکردگی رہی، ٹرکوں میں 47 فیصد، بسوں میں 32 فیصد، جبکہ موٹرسائیکلوں اور رکشوں کی فرخت 10 فیصد گھٹ گئی۔پی پی آئی کے مطابق    مالی سال 2024 میں جولائی تا ستمبر کے دوران کاروں کی مجموعی فروخت 16 ہزار 21 یونٹس رہی، جو مالی سال 2023 کی اسی مدت میں 28 ہزار 571 ریکارڈ کی گئی تھی، جبکہ ستمبر میں فروخت بڑھ کر 6 ہزار 410 یونٹس ہوگئی،سوزوکی موٹرسائیکلوں کی فروخت 62 فیصد تنزلی کے ساتھ 10 ہزار 7 یونٹس کے مقابلے میں 3 ہزار 775 یونٹس رہ گئی، جبکہ یاماہا موٹرسائیکلوں کی فروخت 31 فیصد گر کر 2 ہزار 555 رہ گئی، جس کی فروخت گزشتہ مالی سال 2023 کی پہلی سہ ماہی میں 3 ہزار 736 یونٹس ریکارڈ کی گئی تھی۔یونائیٹڈ آٹو موٹرسائیکل اور روڈ پرنس موٹرسائیکل کی فروخت جولائی تا ستمبر 2024 کے دوران 21 ہزار 803 اور 4 ہزار 118 یونٹس رہی، جبکہ یہ تعداد گزشتہ برس کے اسی عرصے کے دوران 20 ہزار 369 اور 9 ہزار 273 ریکارڈ کی گئی تھی۔