روبوٹکس بینکنگ کسٹمر کے تجربے کو تبدیل کرنے کے لیے تیار

انشورنس انڈسٹری کا بجٹ مذاکرات میں مالیاتی اصلاحات کے لیے زور

سندھ کابینہ نے ترقیاتی منصوبوں اور اہم عوامی امداد کے لیے 30 ارب روپے سے زائد کی منظوری دے دی

دارالحکومت میں وسیع سرچ آپریشنز کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد

پولیس چیف کی سنگین جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت

اعلیٰ سطحی فلسطینی مذاکرات کے دوران پاکستان کا غزہ پر گہرے دکھ کا اظہار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پٹرولیم قیمتوں میں کمی کے باوجود اشیائے خورونوش  بدستور مہنگی

کراچی(پی پی آئی)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود صوبہ بھرمیں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی نہیں آسکی ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق شہروں اور دیہات میں آٹا، گوشت، پھل اور سبزیاں سستی نہیں ہوئیں بلکہ بدستور مہنگی ہی فروخت ہورہی ہیں۔حالانکہ ڈالر اور پٹرول سستا ہونے سے اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں 15 سے 20 فیصد تک فوری کمی آنی چاہیے تھی۔پی پی آئی کے مطابق شہریوں کا کہنا ہے کہ جب پٹرول مہنگا ہوتا ہے تو راتوں رات اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھا دی جاتی ہیں مگر قیمتوں میں کمی کے باوجود اشیائے خورونوش کی قیمتیں برقرار ہیں۔صارف فورم کراچی نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ضلعی  و ڈویژنل حکام چیزوں کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ر ہے ہیں،  اس حوالے سے نگران وزیرِ اعلیٰ سندھ کو نوٹس لینا چاہئے۔