تربت (پی پی آئی) تربت میں مسلح افراد نے تھانے پر فائرنگ کر کے ایک پولیس اہلکار اور پناہ لینے والے 4 مزدوروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔پی پی آئی کے مطابق افسوس ناک واقعہ صبح 4 بجے پیش آیا جب تربت کے نواحی علاقے ناصر آباد میں مسلح افراد نے ٹارگٹ کلنگ کرتے ہوئے مزدوروں پر فائر کھول دیا، مزدور تھانے میں موجود تھے جن میں سے 5 لہولہان ہو گئے، 4 زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ مزدوروں کا تعلق مظفرگڑھ سے تھا تاہم پولیس اہلکار مقامی ہے، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی۔
Next Post
تحریک انصاف کی خواتین رہنما وں اور کارکنان کو ڈرایا دھمکایا جاتا ہے: علیمہ خان
Tue Oct 31 , 2023
لاہور(پی پی آئی) چیئرمین تحریک انصاف کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی خواتین شامل تفتیش ہونے جاتی ہیں تو انہیں دھمکیاں دی جاتی ہیں۔پی پی آئی کے مطابق علیمہ خان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی خواتین رہنما اور کارکنان کو ڈرایا دھمکایا […]
