جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

برسر اقتدار آکر نوجوانوں کو روزگاردیں گے،مہنگائی میں کمی لائیں گے: فردوس عاشق اعوان

 سیالکوٹ (پی پی آئی)استحکام پاکستان پارٹی  کی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا  ہے کہ سیاسی جماعتوں کی آپس کی لڑائیوں میں بہت وقت ضائع ہوا، وقت کا تقاضا ہے آپس کے اختلافات کو بھلا کر ملکی مفاد کو سامنے رکھا جا ئے اسی طرح ملک ترقی کرے گا۔ پی پی آئی کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  خواتین ہمارا بہت بڑا اثاثہ ہیں ہم ہوم بیسڈ ورکرزکو علاج معالجہ کی سہولتیں اور دیگر مراعات بھی دیں گے، برسر اقتدار آکر نوجوانوں کو  روزگار اورآسان شرائط پر قرض دیں گے جبکہ مزدور کی کم سے کم  اجرت میں اضافہ کیساتھ ساتھ مہنگائی میں کمی بھی لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو پہلے ملک کا سوچنا ہوگا، سب کو ساتھ لیکرچلیں گے اور ہنسی خوشی آگے بڑھیں گے۔