جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شہزاد اکبر کو برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کیساتھ معاہدے کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت

 اسلام آباد (پی پی آئی)حکومت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون برائے احتساب شہزاد اکبر سے اس معاہدے کے بارے میں دستاویزات طلب کی ہیں جن میں درج خفیہ تصفیے کے تحت برطانیہ سے تقریباً 14 کروڑ پاؤنڈز اور 4 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی منتقلی ہوئی۔پی پی آئی کے مطابق سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کابینہ ڈویژن نے سیکریٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی کو ایک خط لکھا ہے جو کہ لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر کے ذریعے شہزاد اکبر کو پہنچایا جائے گا۔شہزاد اکبر سے کہا گیا ہے کہ وہ 5 دستاویزات فراہم کریں جن میں افراد یا اداروں اور غیر ملکی حکومت یا ایجنسی (برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی) کے درمیان معاہدے کی نقل بھی شامل ہے۔حکومت کا دعویٰ ہے کہ یہ دستاویزات کابینہ ڈویڑن یا کسی اور اتھارٹی کے پاس دستیاب کسی ریکارڈ کا حصہ نہیں ہیں۔دستاویزات میں 6 نومبر 2019 کی رازداری کا تصفیہ بھی شامل ہے، جس پر شہزاد اکبر نے اس وقت کے معاون خصوصی کے طور پر حکومت کی جانب سے اور برطانیہ کی عدالت کے حکم پر دستخط کیے تھے جس کے تحت رقم ضبط کی گئی تھی۔حکومت نے یہ بھی وضاحت طلب کی ہے کہ ضبط شدہ رقم کو سپریم کورٹ کی جانب سے بحریہ ٹاؤن لمیٹڈ کراچی پر عائد جرمانے کے لیے کیسے ایڈجسٹ کیا گیا۔علاوہ ازیں نیشنل بینک آف پاکستان نے ملک ریاض کی بہو مبشرہ علی ملک سے تصفیہ کے معاہدے کی کاپیاں فراہم کرنے کو کہا ہے جس کے تحت انہوں نے مبینہ طور پر لندن میں اپنے بینک اکاؤنٹ سے نومبر 2019 میں 3 کروڑ 29 لاکھ پاؤنڈ پاکستان بھجوائے تھے۔اسی طرح فارچون ایونٹ لمیٹڈ کی جانب سے اسی مہینے میں 7 لاکھ 7 ہزار 522 پاؤنڈز اور ملک ریاض کی بیوی بینا ریاض اور بیٹی ثنا سلمان کی جانب سے ساڑھے 13 لاکھ پاؤنڈز پاکستان بھیجے گئے۔