جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 کیپٹین حسین خان کایوم شہادت اور بڑے خان صاحب کی برسی آج منائی جائے گی

راولاکوٹ آزاد کشمیر(پی پی آئی)  پونچھ ڈویژن میں فاتح آزاد کشمیر کیپٹین حسین خان شہید کے یوم شہادت پر ہفتہ گیارہ نومبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے اس روز تمام سرکاری دفاتر تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔پی پی آئی کے مطابق سرکاری عمائدین اور حریت پسند راولاکوٹ میں کیپٹین حسین خان شہید کے مزار حسین کوٹ اور پلندری میں بابائے پونچھ بڑے خان صاحب کے مزار پر حاضری دیں گے۔ کیپٹین حسین خان نے مہاراجہ ہری سنگھ کی حکومت کے خلاف مسلح جنگ شروع کی اور گیارہ نومبر 1947کو پونچھ شہر کی طرف پیش قدمی کو روکتے  ہوئے  گلہ جبوتہ میں انہیں شہید کردیا گیا جبکہ بابائے پونچھ بڑے خان صاحب نے قیام پاکستان سے قبل سدھن ایجوکیشن کانفرنس کی داغ بیل ڈال کر علمی انقلاب برپا کیا خان صاحب کا انتقال بھی ستر کی دہائی میں گیارہ نومبر کو ہی ہوتھاا دونوں زعما کی برسی سرکاری سطح پر منائی جاتی ہے