جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 راحت بیکری کے باہر جلاؤ گھیراو کیس میں سوشل میڈیا ایکٹوسٹ خدیجہ شاہ کی ضمانت منظور

لاہور (پی پی آئی) لاہور کی انسدادِ دہشتگردی نے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ خدیجہ شاہ کی ضمانت منظور کر لی۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے راحت بیکری کے باہر جلاؤ گھیراو کیس میں خدیجہ شاہ سمیت پانچ ملزمان کی ضمانتوں پر وکلاکو دلائل کے لیے 15 نومبر کو طلب کیا تھا۔پولیس نے خدیجہ شاہ کے خلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔لاہور ہائی کورٹ نے خدیجہ شاہ کی توہین عدالت کی درخواست پر آئی جی پنجاب کو جواب داخل کرانے کا حکم دیتے ہوئے مقدمے کا ریکارڈ بھی طلب کیا۔ خدیجہ شاہ کی آئی جی پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقرنجفی نے کی، دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ’آئی جی صاحب کا جواب آگیا ہے؟‘ جس پر سرکاری وکیل نے بتایا کہ ’10 تاریخ کو چھٹی تھی جس کے باعث جواب جمع نہیں ہوسکا‘۔عدالت میں درخواست گزار کے وکیل سمیر کھوسہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے عدالت نے سماعت 24 نومبر تک ملتوی کردی۔