سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ہم ہمسایہ ممالک سے برادرانہ تعلقات کے خواہاں ہیں،: نگران وزیراعظم

رسالپور(پی پی آئی): نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ہم ہمسایہ ممالک سے برادرانہ تعلقات کے خواہاں ہیں۔پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان میں پاکستان ایئر فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد ہوا، نگران وزیراعظم تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے جہاں انہوں نے پریڈ کا معائنہ کیا اور پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارکباد دی۔پاس آؤٹ ہونے والوں میں 148 جی ڈی پائلٹ، 94 انجینئرنگ کورس کے کیڈٹ شامل تھے، ایئر ڈیفنس کے 104، کومبیٹ سپورٹ کورس کے 130 کیڈٹ بھی پاس آؤٹ ہونے والوں میں شامل تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نگران انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، گریجوایشن پریڈ کا معائنہ کرکے بے حد خوشی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلحے کی کسی دوڑ میں شامل نہیں، خوشی ہے کہ پاک فضائیہ نے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا، آئی ٹی کی تبدیلیوں نے سکیورٹی ماحول کو تبدیل کر دیا ہے، ہمیں جدید ٹیکنالوجی سے خود کو ہم آہنگ کرنا ہے۔نگران وزیراعظم نے کہا کہ توقع ہے کہ آپ اپنی ٹریننگ کی بنیاد پر چیلنجز پر قابو پائیں گے، پاکستان کی مسلح افواج اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، مسلح افواج کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں۔