آئی جی کی زیرِ صدارت اجلاس ، سندھ میں دہشت گردی کے واقعات میں غیر معمولی کمی پر اطمینان

کراچی قائدآباد سواتی محلہ، حلیمہ مسجد کے قریب آوارہ گولی لگنے سے نوعمر لڑکی زخمی

ٹھٹھہ میں دوران محرم امن و امان یقینی بنانے کے لئے اجلاس منعقد ، علما بھی شریک

اوکاڑہ حویلی لکھا میں ٹریفک حادثہ ، 8 سالہ لڑکے کی زندگی لے گیا

اوکاڑہ میں میں معمولی بات پر گروپی تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،2 شدید زخمی

متحدہ نے پاکستان کا شیڈو بجٹ پیش کردیا ، اقتصادی جمود کو حل کرنے کا عزم

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

غیر قانونی سرمایہ کاری کی ترغیب دینے والے اشتہارات پر پابندی عائد

کراچی (پی پی آئی)سیکیورٹی اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے غیر قانونی سرمایہ کاری کی ترغیب دینے والے اشتہارات پرپابندی عائد کردی۔پی پی آئی کے مطابق ایس ای سی پی نے کرپٹو کرنسی اور جوئے کے آن لائن پلیٹ فارمز کے اشتہارات کا نوٹس لے لیا، غیر قانونی سرمایہ کاری کی ترغیب دینے والے اشتہارات پرپابندی عائد کردی گئی۔اعلامیے میں پی ایس ایل سمیت دیگرکمپنیوں کو ایسے پلیٹ فارمز سے کاروباری معاہدے نہ کرنے اور کمپنیوں کوپرانے معاہدے منسوخ کرنیکی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ایس ای سی پی نے کہا کہ گمراہ کن اشہارات چلانے والی ویب سائٹس غیر منظور شدہ اسکیموں کی مارکیٹنگ کرتی ہیں، ایسی کمپنیاں کھیلوں کے مختلف پروگرام اور تقریبات کی اسپانسرشپ کے لیے کام کرتی ہیں۔ایس ای سی پی نے مزید کہا کہ عوام ایسے انٹرنیٹ پلیٹ فارمز میں سرمایہ کاری کرتے وقت انتہائی احتیاط برتیں، ایسی اسکیموں میں سرمایہ کاری سے عوام قیمتی سرمایہ کا تقصان کر سکتے ہیں۔